اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نامزدگی کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔
سپیکر کے مطابق قومی اسمبلی قواعد کے تحت اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اس وقت خالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کی فہرست کل سہ پہر تین بجے تک جمع کروائی جائے گی۔
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ 76 ارکانِ اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی فہرست پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہے، جس کی تصدیق چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے بھی کر دی ہے۔
سپیکر نے کہا کہ تقرری کا باضابطہ عمل کل سے شروع ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو تاریخ میں تبدیلی کر کے نئی فہرست بھی طلب کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تمام عمل کا مقصد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو قواعد اور آئین کے مطابق یقینی بنانا ہے




