پاکستان میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 7700 روپے مہنگا ہو کر 480,962 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 412,347 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، فی اونس 77 ڈالر اضافے کے ساتھ 4586 ڈالر ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، جس سے معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔




