کھیل
Trending

پاکستان کا ہاکی میں ڈبل ایکشن، مینز کی 15 گولز سے فتح

 

بیجنگ: چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔

پول بی کے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور قازقستان کو دفاع تک محدود رکھا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے چار، چار گول کیے، جبکہ ندیم خان نے دو گول اسکور کیے۔

دوسری جانب ویمنز چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی کامیابی اپنے نام کی۔ قومی ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 2-0 سے شکست دی، دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button