پاکستان
Trending

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا پولیس لائنز کا دورہ، شہدا کو خراج عقیدت

 

اسلام آباد: لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے اسلام آباد پولیس لائنز اور پاکستان مانومنٹ کا دورہ کیا۔ پولیس لائنز آمد پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے لبنانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔

احمد الحجار نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لبنانی وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر انہیں اسلام آباد پولیس کے امور اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

احمد الحجار پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button