پاکستان
Trending

تنقید کے بعد جواب بھی سننا پڑے گا‘‘، محسن نقوی کا مولانا فضل الرحمان پر سخت ردعمل

 

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن اداروں کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کرنا کسی سیاست دان کو زیب نہیں دیتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ پہلے مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتے تھے، تاہم ان کے حالیہ بیان کے بعد اب احترام کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

وزیر داخلہ نے ایران کے دورے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کی باقاعدہ ہدایت پر موجودہ بحران کے حل کے لیے تہران گئے تھے۔ ان کے مطابق، دورے کا مقصد دفاعی معاہدہ کرنا نہیں تھا اور تہران مذاکرات وزارت دفاع کے مینڈیٹ میں شامل نہیں تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بعض لوگ ریاست سے فائدہ حاصل کرتے وقت اسے اچھا قرار دیتے ہیں، لیکن جب ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ریاست پر تنقید شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تنقید کرنے والوں کو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ پر ذاتی ایجنڈے کے تحت گفتگو کرنے کا الزام لگایا، جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ انہیں اپنی بات سننی پڑے گی۔

سینیٹ اجلاس میں تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران عابد شیر علی بھی کامران مرتضیٰ پر برہم ہوگئے۔ انہوں نے کامران مرتضیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے، جس پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے مداخلت کرتے ہوئے عابد شیر علی کو خاموش کرایا۔

اجلاس کے دوران ایران کے دورے، دفاعی معاہدے سے متعلق بیانات اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان اختلافات پر گرما گرم بحث جاری رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button