پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کو متحرک کرنے کے لیے اہم اجلاس طلب

سیاسی صورتحال، پارٹی عہدیداروں کے مسائل اور تنظیمی تبدیلیوں پر غور ہوگا، نئے رہنماؤں کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے تنظیمی اور سیاسی امور کا جائزہ لینے کے لیے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے عہدیداروں اور ارکانِ اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے، جہاں پارٹی کو صوبے میں مزید فعال بنانے اور تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کے لیے تجاویز زیرِ غور آئیں گی۔

اجلاس کے دوران پارٹی عہدیداروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ ان کے تحفظات دور کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تنظیمی سطح پر نئے افراد کو ذمہ داریاں سونپنے اور پارٹی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس کے بعد پارٹی کی تنظیمی حکمتِ عملی اور ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے صورتِ حال مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button