اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت دونوں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا، جس کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل نئی مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔




