پاکستان
Trending

وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ کی نظیروں سے متعلق اہم قانونی فیصلہ

 

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی قانونی نظیریں اس کے لیے پابند نہیں بلکہ صرف قائل کرنے والی حیثیت رکھتی ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ نظرثانی درخواست کا دائرہ کار انتہائی محدود ہے، اسے مقدمے کی دوبارہ سماعت یا پہلے سے طے شدہ قانونی نکات پر بحث کا ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نظرثانی کا اختیار غیر معمولی نوعیت کا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے ٹھوس قانونی بنیاد فراہم کرنا ضروری ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے لیز کی بحالی اور قبضے سے متعلق بلوچستان ٹریڈنگ کمپنی کی نظرثانی درخواست مسترد کردی۔

اس فیصلے کے ذریعے عدالت نے نظرثانی کے قانونی دائرہ کار اور سپریم کورٹ کی سابقہ نظیروں کی اپنی کارروائیوں میں حیثیت کے حوالے سے اہم اصول واضح کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button