پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور کامن ویلتھ اجلاس پر اہم گفتگو

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں کامن ویلتھ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے، عالمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کی وزیر خارجہ ان دنوں کامن ویلتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اینٹیگوا و باربوڈا میں موجود ہیں۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران مالدیپ کی وزیر خارجہ نے صدر مالدیپ اور ان کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کامن ویلتھ کے تحت کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس رابطے سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button