واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ ایران امریکا کی منظوری کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، جبکہ اس معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا اب امریکا کے ہاتھ میں ہے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا کو فیصلہ کرنا ہے کہ ایران سے متعلق معاملات میں مزید آگے بڑھنا ہے یا انہیں حتمی شکل دینی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ آئندہ ایک سے دو ہفتوں کے دوران متعدد اہم اقدامات کرے گی اور کئی معاملات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ مختلف امور پر کام جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اہم پیش رفت دیکھنے کو ملے گی




