اسلام آباد:سیکرٹری پٹرولیم کی زیر صدارت ایل پی جی کی شفاف نیلامی کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مقامی ایل پی جی کی فروخت اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی ایل پی جی پروڈیوسرز اپنی پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے مختص کریں گے، جبکہ باقی 90 فیصد پیداوار میڈیا کی موجودگی میں کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ قیمتوں سے متعلق عوامی تحفظات دور کرنے اور فروخت کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔




