پاکستان
Trending

حمزہ شہباز کا دیوالی پر ہندو برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار، وفد سے ملاقات میں تہوار کے انتظامات پر تبادلہ خیال

 

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ہندو برادری کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دیوالی کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ہندو برادری کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں تمام برادریوں کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار امن، محبت، خیرسگالی اور امید کا پیغام عام کرتا ہے۔ ایسے مذہبی اور ثقافتی تہوار معاشرے میں باہمی احترام اور رواداری کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اس موقع پر ہندو برادری کے وفد نے دیوالی کی تقریبات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ تہوار کو خوشگوار ماحول میں منانے کے لیے ضروری سہولیات اور انتظامات کی فراہمی بھی زیر بحث آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button