پاکستان
Trending

محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو اہم پیغام، قانون کی بالادستی اور ملکی خدمت کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت

 

چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری فورس ملک میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے صفِ اول میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کے اسپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئے تربیت یافتہ اہلکاروں کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، انہیں قانون کی بالادستی قائم رکھنے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت ایمانداری، فرض شناسی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ کرنی ہے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوان اپنی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کو قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے بروئے کار لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button