مسقط: انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 208 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ پاکستان کو کامیابی کے لیے 209 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
بھارتی اننگز میں ارجن راجپوت پاکستانی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کرتے رہے اور 107 رنز کی عمدہ سنچری اسکور کی، تاہم دوسرے اینڈ سے انہیں خاطر خواہ ساتھ نہ مل سکا۔
بھارت کے پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پاریش پٹیل نے 23، سہواگ نے 22، منال نے 11 اور ڈریوڈ نے 10 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ لائن کو بڑا نقصان پہنچایا، جبکہ محمد صیام نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارتی ٹیم کے 208 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد اب قومی انڈر 19 ٹیم کے پاس فتح حاصل کرنے اور ایونٹ میں اہم کامیابی سمیٹنے کا موقع ہے۔




