پاکستان
Trending

سڈنی واقعہ: حملہ آور کے بھارتی پاسپورٹ کی تصدیق،، پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن بے نقاب

اسلام آباد:سڈنی میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے سے متعلق جاری تحقیقات میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ حملے میں ملوث شخص ساجد اکرم اور اس کا بیٹا بھارتی شہری ہیں۔ حملہ آور کا بھارتی پاسپورٹ بھی منظر عام پر آ چکا ہے، جو بھارتی ایمبیسی نے 24 فروری 2022 کو دس سال کے لیے جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کو ابتدا ہی سے حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، تاہم اس کے باوجود حقیقت چھپائی گئی اور بھارتی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کی منظم مہم چلائی گئی۔ سڈنی واقعے کے فوراً بعد بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سڈنی فائرنگ کے معاملے پر جان بوجھ کر ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہے، انتہاپسندی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس کی جدوجہد جاری ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت پاکستان کو کسی بھی دہشت گرد واقعے سے جوڑنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، اور سڈنی حملے کے حقائق نے پاکستان مخالف بیانیے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button