بین الاقوامی
Trending

مودی کا 10 سالہ "آئسولیٹ پاکستان” مشن بری طرح فلاپ، واشنگٹن سے ریاض تک اسلام آباد کی دھاک، الجزیرہ کا بڑا انکشاف

 

نئی دہلی / اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک دہائی قبل جس پاکستان کو دنیا بھر میں اکیلا کرنے کا خواب دیکھا تھا، وہ خواب اب چکنا چور ہو چکا ہے۔ عالمی میڈیا نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ کی تازہ ترین رپورٹ نے مودی سرکار کی پاکستان مخالف خارجہ پالیسی کی ناکامی کا کٹھا چٹھا کھول دیا ہے۔

مودی نے 2016 میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو عالمی برادری سے الگ تھلگ کر دیں گے، مگر 10 سال بعد یہ دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ پاکستان آج دنیا کی سپر پاورز اور مشرقِ وسطیٰ کے اہم ترین ممالک یعنی واشنگٹن، بیجنگ، تہران اور ریاض کے ساتھ بیک وقت مضبوط اور متوازن سفارتی رابطوں میں ہے۔
پاکستان اب عالمی تنہائی کا شکار نہیں، بلکہ خطے کے تمام بڑے اور اہم تزویراتی معاملات پر اثرانداز ہونے والا سب سے اہم فریق بن کر ابھرا ہے۔
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی سرکار کی یہ ضد کہ "پاکستان کو دیوار سے لگایا جائے”، الٹا خود نئی دہلی کے گلے پڑ گئی ہے اور اس جارحانہ مہم نے خود بھارت کے سفارتی و تجارتی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button