ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی علیحدگی کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ایک حالیہ تقریب کے دوران گووندا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ، "جو کچھ مجھے ملا ہے، میں اس کا بھی حقدار نہیں تھا۔ میری بیوی میرے گھر کی دیوی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی عورت کی بے عزتی یا مخالفت نہیں کرتے اور اپنی اہلیہ کو زندگی کی کامیابی کا اصل راز سمجھتے ہیں۔
تقریب میں موجود سنیتا آہوجا نے بھی اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا: "میرا شوہر صرف میرا ہے۔”
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے گووندا اور سنیتا کی علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جنہیں اب دونوں نے واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔




