بین الاقوامی
Trending

امریکی پابندیاں ایران کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں: عباس عراقچی

 

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے بعد دوبارہ پابندیوں کی طرف جانا امریکی مایوسی کی علامت ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی حملے اور ناکہ بندی جیسے اقدامات ماضی میں بھی ناکام رہے ہیں، اس لیے نئی امریکی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا اور امریکی دباؤ کے سامنے بھی نہیں جھکے گا۔ ان کے مطابق امریکا کو ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ باہمی احترام، انصاف اور عزت کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے ایک قابلِ قبول اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button