پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 13 بچے جاں بحق جبکہ طلبہ اور اساتذہ سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جبکہ مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریسکیو اہلکار ملبے میں دبے افراد کو تلاش کرنے اور انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے سرگرم ہیں۔
دیر کالونی میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں تشویش کی فضا پیدا کردی ہے۔ حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔




