پاکستان
Trending

پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے قیامت ٹوٹ پڑی، 22 افراد جاں بحق، 40 زخمی

 

پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، جن میں 21 بچے اور ایک خاتون ٹیچر شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 40 بچے اور اساتذہ زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، زخمی بچوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب، ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی اہلکار ملبے میں پھنسے بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ مزید بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس افسوسناک حادثے نے متاثرہ خاندانوں کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button