کولمبیا:کولمبیا کے شہر کیلی میں فوجی ایوی ایشن اسکول کے نزدیک ایک زوردار ٹرک بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ حکام نے اس واقعے کو منشیات فروش گروہوں کی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




