بین الاقوامی
Trending

بھارتی کمپنیوں پر عالمی برادری کا عدم اعتماد؛ مودی راج میں غیر ملکی فنڈز 20 فیصد سے گر کر 15 فیصد رہ گئے

ممبئی/نیویارک: مودی انتظامیہ کے معاشی دعوؤں کے برعکس بھارت کو عالمی سطح پر شدید پسپائی کا سامنا ہے۔ عالمی معاشی جریدے بلومبرگ نے تصدیق کی ہے کہ سرمایہ کاروں کے عدم اعتماد کے باعث بھارتی مارکیٹ سے غیر ملکی فنڈز تیزی سے نکل رہے ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا نے معاشی میدان میں بھارت کو پچھاڑ دیا ہے۔ بھارت کی پریمیم کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا گراف 20 فیصد سے گر کر 15 فیصد پر آ گیا ہے، جسے مبصرین مودی سرکار کی داخلی اور معاشی پالیسیوں کی بدترین ناکامی قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button