بین الاقوامی
Trending

ڈھاکا میں سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ، عوام اور اہم بین الاقوامی شخصیات کی شرکت

 

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ دارالحکومت ڈھاکا میں مکمل احترام اور عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی رہنماؤں اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

نمازِ جنازہ پارلیمنٹ کے سامنے میا ایونیو میں ادا کی گئی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد سابق وزیرِ اعظم کو آخری الوداع کہنے کے لیے جمع ہوئی۔ عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہجوم نے مرحومہ کی سیاسی جدوجہد اور عوامی مقبولیت کو نمایاں کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ پورا علاقہ سوگ کی کیفیت میں ڈوبا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button