پاکستان
Trending

گندم کا نرخ 4200 روپے مقرر کیا جائے، کسان کی خوشحالی ملک کی خود کفالت کا ذریعہ ہے، شرجیل میمن

سندھ حکومت کا وفاق سے مطالبہ، مزید اضلاع میں پیپلز بس سروس اور نئی ٹیکسیسکیم کا اعلان

 

کراچی: سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے گندم کا ریٹ 4200 روپے فی من مقرر کیا ہے، اور وفاق سے بھی یہی مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ملک کا کسان خوشحال ہو، اور گندم درآمد کرنے کی نوبت نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ کسان جب مطمئن اور معاشی طور پر مستحکم ہو گا تو زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا، جو نہ صرف ملکی معیشت بلکہ قومی خود انحصاری کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کسان دوست پالیسیوں پر گامزن ہے اور گندم کی مناسب قیمت اس کا واضح ثبوت ہے۔

ٹرانسپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دسمبر سے قبل سندھ کے مزید تین سے چار اضلاع میں پیپلز بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی آئندہ دو ماہ میں صوبے میں جدید ٹیکسی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے، جو شہریوں کو آسان، باوقار اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ رواں سال کے اختتام تک سندھ کے مختلف شہروں کے لیے مزید 500 نئی بسیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی پالیسی ہے کہ مستقبل میں تمام ٹرانسپورٹ ذرائع ، چاہے وہ بس ہوں، ٹیکسیاں ہوں یا موٹر سائیکلیں، سب کی سب الیکٹرک ہوں، تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سفری نظام عوام کو میسر آ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button