بین الاقوامی
Trending

بھارتی فوج میں خواتین کی حفاظت کے دعوے مشکوک،جنسی ہراسانی کے کیسز رپورٹ

 

نئی دہلی: بھارتی فوج میں خواتین افسران کے خلاف منظم جنسی ہراسانی، جسمانی حملے اور دھمکیوں کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں، جو فوج کی شفافیت اور نظم و ضبط کے دعووں کو شدید سوالیہ نشان بناتے ہیں۔

2025 میں پٹیالہ میں ایک میجر نے لیفٹیننٹ کرنل پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا، مگر فوجی حکام نے قانونی کارروائی کے بجائے داخلی انکوائری شروع کی اور متاثرہ پر دباؤ ڈالا کہ وہ شکایت واپس لے لے۔

گذشتہ دہائی میں بھی سری نگر، میگھالیہ، مدھیہ پردیش اور اوڑیسہ میں خواتین افسران کے خلاف ہراسانی اور جنسی زیادتی کے متعدد کیسز سامنے آئے، جن میں عدالت کی مداخلت کے باوجود فوجی احتساب ناکافی رہا۔

ماہرین کے مطابق فوج میں سینئرز کی طاقت کا غلط استعمال، قانونی تاخیر اور POSH قانون کی عدم تعمیل خواتین افسران کے لیے خطرناک ماحول پیدا کر رہی ہے، اور اصلاحات و سخت احتساب کی اشد ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button