اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملکی سیاست میں ایک مضبوط اور کلیدی کردار رکھتے ہیں اور ملکی استحکام کے لیے ان کی رائے اور حمایت ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اپنا فیصلہ کریں گے اور وہ خود 28ویں ترمیم کی تیاری کر رہے ہیں۔ 18ویں ترمیم ختم نہیں کی جا رہی، اور موجودہ نمبر کافی ہونے کی وجہ سے 27ویں ترمیم منظور ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ترامیم پر مشاورت کے ذریعے نظرثانی ممکن ہے اور پی ٹی آئی کو اس معاملے پر اعتماد میں لینا چاہیے۔
انہوں نے قومی سلامتی کے حوالے سے کہا کہ صرف زمینی جنگ نہیں بلکہ سائبر اور عالمی اقتصادی جنگ بھی ملک کے دفاع کا حصہ ہیں، اور افواج پاکستان کو مضبوط بنانے سے ہی ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔




