بین الاقوامی

ایرانی حملے سے اسرائیل سائنسی میدان میں کئی سال پیچھے چلا گیا

اسرائیلی سائنسدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس پر ایرانی میزائل حملے نے ان کی کئی سال کی تحقیق کو تباہ کر دیا ہے، اور کچھ سائنسی منصوبے ایسے بھی ہیں جنہیں اب دوبارہ شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 15 جون کو کیے گئے حملے میں انسٹیٹیوٹ کی دو تحقیقی عمارتیں براہِ راست میزائل کا نشانہ بنیں، جبکہ دیگر عمارتوں اور لیبارٹریز کو شدید نقصان پہنچا۔

ادارے کے نائب صدر برائے ترقی و ابلاغ، روئی اوزری نے بتایا کہ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت عمارتیں خالی تھیں۔ تاہم، کئی قیمتی سائنسی نمونے اور تجرباتی مواد مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

معروف سائنسدان ایلاڈ تساحور کا کہنا تھا کہ "کچھ تجربات پر ہمیں 6 ماہ سے زائد محنت لگی، لیکن سب کچھ راکھ ہوگیا۔ بعض تحقیق دوبارہ ممکن ہی نہیں۔”

 اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ڈرون فوٹیج میں مکمل تباہ شدہ عمارتیں، جل کر خاک ہونے والی لیبارٹریز اور برباد شدہ سائنسی آلات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button