ممبئی :ایئر انڈیا کا بحران بھارتی فضائی شعبے کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ برطانوی جریدے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 2025 کے ہلاکت خیز فضائی حادثے کے بعد ایئر انڈیا مسافروں کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ایئر لائن کے حفاظتی معیار پر سوالات اٹھائے گئے، جبکہ مسافروں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
اپریل 2026 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ مسافروں کی تعداد میں کمی کو ایئر انڈیا کو درپیش اعتماد کے بحران کی اہم علامت قرار دیا جا رہا ہے۔




