بشکیک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاک تاجک قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔




