پاکستان
Trending

"غضب للحق” آپریشن میں تیزی، پاک فوج نے سرحد پار 5 مزید افغان چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

 

اسلام آباد: پاکستانی مسلح افواج نے افغان طالبان کی مسلسل بلااشتعال جارحیت اور شہری آبادی پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن "غضب للحق” کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ تازہ ترین تزویراتی پیش قدمی میں پاک فوج نے دشمن کی مزید 5 اہم چوکیوں کا کنٹرول سنبھال کر وہاں قومی پرچم لہرا دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے متصل افغان علاقے پکتیا میں بجلی کی سی تیزی سے کی گئی کارروائی کے دوران درج ذیل کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ پاک فوج نے پکتیا کے سٹریٹجک مقامات پر 2 شوال، 2 انگور اڈہ اور 1 زرملان کی پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس تازہ پیش قدمی کے بعد پاکستانی قبضے میں آنے والی افغان چوکیوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔ افغان طالبان کے سپلائی روٹ کو کاٹتے ہوئے انگور اڈہ کے افغان ٹرمینل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button