پاکستانٹیکنالوجی

انسٹاگرام کی پالیسی میں تبدیلی: 1000 سے کم فالوورز والے صارفین لائیو نہیں جا سکیں گے

مشہور ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے 1000 سے کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے لائیو اسٹریم کی سہولت ختم کر دی ہے۔ اس سے قبل تمام صارفین، چاہے ان کے فالوورز کی تعداد کچھ بھی ہو، براہِ راست ویڈیو نشریات (لائیو اسٹریم) کرنے کے مجاز تھے۔

کمپنی کے مطابق، اب صرف وہی صارفین جو پبلک اکاؤنٹ رکھتے ہیں اور جن کے فالوورز کی تعداد 1000 یا اس سے زیادہ ہے، لائیو ویڈیوز کرنے کے اہل ہوں گے۔

کم فالوورز رکھنے والے صارفین اگر لائیو فیچر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو انسٹاگرام ان کے سامنے ایک نوٹس ظاہر کرے گا، جس میں بتایا جائے گا کہ وہ اس سہولت کے موجودہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔ ساتھ ہی اس میں نئی شرائط سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
یہ نئی پالیسی چھوٹے یا نئے کریئیٹرز کے لیے ایک رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے، جو اپنی کمیونٹی سے براہِ راست جڑنے کے لیے لائیو ویڈیو کا سہارا لیتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button