پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہداء کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور حکومت ان کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں بہتر سہولیات دی جا سکیں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا سکے۔




