لندن: برازیل میں COP30 کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کا استقبال پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کیا۔
وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔ مریم نواز لندن میں دو روز قیام کے بعد وطن واپس آئیں گی۔




