پاکستان

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

 

لاہور میں سورج نے آج پھر اپنا رنگ دکھایا، صبح سے ہی گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں پارہ 36 ڈگری تک جا سکتا ہے، جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جو گرمی میں وقتی ریلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھوپ سے بچیں، ماسک پہنیں، اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button