پاکستان

نون لیگ کا ٹکٹ ہاٹ کیک، حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف خود کریں گے۔ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں نون لیگ کا ٹکٹ "ہاٹ کیک” کی حیثیت رکھتا ہے اور ہر نشست کے لیے پندرہ پندرہ امیدوار درخواست گزار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ موزوں امیدوار کی منظوری دے گا۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات سے بھاگ گئی ہے اور ان کے پاس نون لیگ کا مقابلہ کرنے کے لیے امیدوار ہی موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button