پاکستان

سرکاری حج سکیم 2026: پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سرکاری حج سکیم 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس میں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق، اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی کا عمل 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج کو بھی درخواست جمع کرانے کی اجازت دی جائے گی۔
سمندر پار پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم عازمین میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن واپسی پر جمع کروائیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی کا عمل فوری طور پر روک دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button