پاکستان

زرتاج گل کی اپیلوں پر سماعت پیشی سے مشروط، لاہور ہائیکورٹ کا پیش ہونے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نو مئی کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطورِ اعتراض کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے زرتاج گل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے زرتاج گل کی پیشی ہوگی، پھر اپیلوں پر سماعت ہوگی۔

رجسٹرار آفس کے مطابق زرتاج گل سزایافتہ ہیں، اور سرنڈر کیے بغیر اپیل قابلِ سماعت نہیں۔
زرتاج گل نے یہ اپیلیں اپنے وکلا میاں محمد حسین اور بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر کیں، جو انسدادِ دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے نو مئی واقعات سے متعلق تین الگ فیصلوں کے خلاف ہیں۔ ان مقدمات میں اے ٹی سی فیصل آباد نے انہیں ہر مقدمے میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button