پاکستان

آسٹریلیا کا ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو ستمبر میں عملی طور پر نافذ ہوگا۔ یہ اعلان آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کیا، جن کا کہنا ہے کہ یہ قدم فلسطینی عوام کو ان کے حقِ خود ارادیت کی فراہمی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

وزیرِ اعظم البانیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال دنیا کے بدترین خدشات سے بھی آگے بڑھ چکی ہے اور اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، فلسطینی مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے، عسکری نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ان کی ملاقات شائستہ ماحول میں ہوئی، جہاں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے فوجی کارروائیوں کے بجائے سیاسی راستہ اپنانا ضروری ہے۔

فیصلے سے متعلق آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اس اقدام سے قبل امریکی سینیٹر مارکو روبیو کو اعتماد میں لیا گیا۔ آسٹریلوی حکومت کا مؤقف ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا عالمی برادری میں امن، انصاف اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button