پاکستان

پنجاب کے بڑے دریاؤں میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ اور ایڈوائزری جاری

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیرہ اگست سے شروع ہونے والے مون سون کے ساتویں اسپیل کے دوران بارشوں سے پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں، ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہے، اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیمیں بھی مکمل تیار رہیں۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کو ہنگامی صورتحال میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت دی، جبکہ عوام کو مشورہ دیا کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے سے دور رہیں، جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button