پاکستان
Trending

دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:وزیر اطلاعات پنجاب

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے بچوں کو نقصان پہنچانے اور خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور معاشرتی اداروں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر خاص نظر رکھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ متعلقہ بچی سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا گیا، اور اس کے ذہن میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے ساتھ ساتھ گھر والے اور سوسائٹی بھی بچوں کی حفاظت میں ذمہ دار ہیں۔

وزیر اطلاعات نے عوامی شعور بیدار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے سبق لینا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے خطرات کو ٹالا جا سکے اور معاشرہ اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button