بین الاقوامی
Trending

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد شریک

 

انڈیاناپولس: امریکی ریاست انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شرکت کے لیے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

ریفرنڈم کا اہتمام سکھس فار جسٹس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے مقام کے اطراف خالصتان کے جھنڈے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سکھ مظاہرین نے بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

مظاہرے کے دوران بعض افراد کی جانب سے بھارتی پرچم پھاڑنے کا واقعہ بھی سامنے آیا، جسے مظاہرین نے اپنے سیاسی جذبات کے اظہار کا ذریعہ قرار دیا۔

منتظمین کے مطابق ریفرنڈم سکھ برادری کے حقِ خودارادیت سے متعلق رائے کے اظہار کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک غیر سرکاری ووٹنگ ہے اور اس کے نتائج کی کوئی قانونی یا سرکاری حیثیت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button