پاکستان
Trending

ڈیجیٹل والٹ سے شفافیت بڑھے گی، کرپشن ختم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کیش لیس معیشت کی جانب لے جانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس اور مفت موبائل سمز کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف رقوم کی تقسیم میں شفافیت آئے گی بلکہ کرپشن کے امکانات ختم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار گزشتہ رمضان میں رقوم ڈیجیٹل طریقے سے مستحقین تک پہنچائی گئیں، جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ وزیراعظم نے بی آئی ایس پی ٹیم، چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور تمام متعلقہ اداروں کو کامیاب پیش رفت پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، اور آج اس پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو گھر بیٹھے مدد مل رہی ہے۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا کہ پروگرام کے تحت لاکھوں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے اور رقوم کی براہ راست منتقلی سے شفافیت اور اعتماد کو فروغ ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button