پاکستان
Trending

پاکستان کی عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

 

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں انسانی بحران کے پیش نظر عالمی برادری سے فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کی خودمختار ریاست کے حق میں ہے اور غزہ میں قحط اور انسانی مشکلات کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انسانی امداد کی مکمل اور بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس صورتحال کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے قیام کو مسترد کیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی اسرائیلی قبضے کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جبری قحط انسانیت کے خلاف جرم ہے اور اسے روکا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button