عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔




