راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مشق کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس، رینجرز، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔
تربیتی مشق میں جیل میں آگ لگنے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، قیدیوں کو ریسکیو کرنے اور مشکوک افراد کی گرفتاری جیسے مختلف مناظر کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران دھماکوں کی صورت میں فوری ریسکیو کارروائیاں بھی دکھائی گئیں۔
حکام کے مطابق یہ مشقیں سیکیورٹی اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کی گئیں، جن میں تمام محکموں کا رسپانس ٹائم اطمینان بخش رہا۔ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانا تھا۔




