الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ جاری کردہ فیصلے کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں نو اضافی مخصوص نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ اقلیتی نشست کے حوالے سے ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ن لیگ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اقلیتی نشست بھی الاٹ کر دی گئی ہے۔ کے پی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کو نو اضافی مخصوص نشستیں ملیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو پانچ، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کو ایک، ایک اضافی نشست الاٹ کی گئی۔ خواتین کی چھبیسویں مخصوص نشست کے حوالے سے اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان بھی فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ گزشتہ روز کی سماعت کے بعد محفوظ کیا تھا، جو آج باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔
0 34 1 minute read




