پاکستان
Trending

پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے کا میدان بن گیا: بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کا مطالبہ، حکومت مذاکرات کے لیے میدان میں

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اس وقت شدید سیاسی ہیجان کی زد میں ہے جہاں اپوزیشن اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو بنیاد بنا کر پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے۔
پارلیمنٹ میں ہونے والے اس غیر معمولی احتجاج کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو سرکاری میڈیکل بورڈ کی نگرانی سے نکال کر ان کی پسند کے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ‘ون پوائنٹ ایجنڈا’ ہے اور جب تک تحریری یقین دہانی نہیں ملتی، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔اراکینِ پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ پارلیمنٹ کا احاطہ خالی نہیں کریں گے۔
صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔ حکومتی نمائندوں کےا یک اعلیٰ سطح کے وفد نے دھرنا گاہ پہنچ کر اپوزیشن رہنماؤں سے مذاکرات کیے ہیں۔ حکومتی وفد نے مظاہرین کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اگرچہ حکومت نے حتمی فیصلے کے لیے وقت مانگ لیا ہے، تاہم اپوزیشن ابھی تک پارلیمنٹ کے احاطے میں ڈٹی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button