لاہور :آج لاہور کا فورٹریس سٹیڈیم صرف ایک کھیل کا میدان نہیں، بلکہ چھوٹا پاکستان بن گیا! پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے تعلیمی و سپورٹس میلے "اولمپیاڈ 2026” نے پورے شہر میں جشن کا سماں پیدا کر دیا ہے۔ چاروں صوبوں کے رنگ ایک جگہ! سندھی اجرک، بلوچی پگڑی، پختون واسکٹ اور پنجابی لگی… طلبہ نے اپنے روایتی لباس اور رقص سے سب کے دل جیت لیے۔
ملک بھر کی نجی جامعات کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے میگا مارچ پاسٹ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ڈاکٹر سمیرا رحمان کی قیادت میں APSUP نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں!۔ کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فاتح کھلاڑیوں کے چہرے ٹرافیوں اور میڈلز کے ساتھ دمک اٹھے۔




