کاروبار
Trending

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا فیصلہ آج، شرحِ سود میں کمی یا برقراری کا امکان

 

کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرِ صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں شرحِ سود میں ممکنہ تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں معاشی اشاریوں، مہنگائی کی موجودہ سطح، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی دباؤ کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فی الحال بنیادی شرحِ سود 11 فیصد ہے، اور معاشی ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ اسٹیٹ بینک محتاط رویہ اپناتے ہوئے شرحِ سود کو برقرار رکھے۔ تاہم، اگر مہنگائی کے اعداد و شمار مزید نیچے آتے ہیں تو مستقبل قریب میں کمی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا باضابطہ اعلان آج شام متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button