بین الاقوامی

ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، حیفہ ریفائنری بند، شہریوں کو انخلا کی ہدایت

اسلام آباد:ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور بندرگاہی شہر حیفہ پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ حالیہ حملہ آپریشن "وعدہ صادق سوم” کا حصہ ہے۔میزائل حملے کے نتیجے میں حیفہ کی مرکزی آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔
ریفائنری کے تین ملازمین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے عسکری اور حکومتی مراکز کو براہ راست نشانہ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایرانی کمانڈر کی شہادت، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے تہران میں ایرانی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر علی شادمانی کو نشانہ بنایا۔
شادمانی ایران کے چیف آف وار سٹاف اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر تھے۔
انہوں نے ایرانی افواج اور پاسداران انقلاب کی مشترکہ جنگی حکمت عملی کی قیادت کی۔
ان کی شہادت ایران کی فوجی کمانڈ میں ایک بڑا خلا پیدا کر سکتی ہے۔
شادمانی سے قبل جنرل عالم علی رشید بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی شہریوں کو انخلا کا انتباہ

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر تل ابیب چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
جنرل علی محمد نے کہا کہ اسرائیل پر حملوں کا یہ نواں مرحلہ ہے اور دشمن کو کسی صورت امن نصیب نہیں ہونے دیں گے۔
ایرانی سیکیورٹی کونسل نے تنبیہ کی ہے کہ "آج کی رات، دن جیسی روشن ہوگی”۔
بریگیڈیر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ ایران ہر سطح پر بھرپور اور طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر مزید حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جدید اسلحہ بھی استعمال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button